• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: ماہِ رجب المرجّب کی کون سی راتوں کو سب سے زیادہ عبادت کرنی چاہیے؟

جواب: رجب کا مہینہ حرمت والے مہینوں میں سے ہے، ان مہینوں میں عبادت کا ثواب زیادہ ہے، البتہ رجب کے مہینے میں تخصیص کے ساتھ کسی دن روزہ رکھنا یا کوئی مخصوص قسم کی تسبیحات صحیح احادیث سے ثابت نہیں ہیں، لہٰذا رجب کے کسی دن کو تخصیص کے ساتھ روزہ رکھنے اور اس رات شب بےدار رہ کر مخصوص عبادت کرنے کا التزام درست نہیں ہے۔ 

اس مہینے میں تخصیص کے ساتھ کسی عبادت کو ضروری سمجھنا درست نہیں ہے، ہاں تخصیص اور التزام کے بغیر جس قدر ہوسکے اس پورے مہینے میں عبادت کا زیادہ اہتمام کرنا چاہیے۔ (معارف القرآن، مفتی محمدشفیع رحمہ اللہ ، ج4، ص372، ط:مکتبہ معارف القرآن کراچی- فتاویٰ محمودیہ، مایتعلق بالحدیث النبوی، ج:4، ص:54، ط:دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی)