• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم گیمز، سندھ کے پلیئرز کو دیے گئے چیکس میں غلطیاں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائد اعظم گیمز میں میڈلز حاصل کرنے والے سندھ کے کھلاڑیوں کو صوبائی حکومت کی جانب سے ملنے والے انعامی چیک میں ہونے والی غلطیوں اور خامیوں سے کھلاڑی اور ان کے اہل خانہ پریشان ہیں۔ بعض کھلاڑیوں کے مطابق لکھی گئی رقم کے ہندسوں میں فرق ہے۔ سندھ حکومت نے گولڈ میڈل کو ایک لاکھ، سلور میڈلز کو 75 اور برانز میڈلز جیتنے والوں کو 50 ہزار روپے کا چیک دیا تاہم محکمہ کھیل کے اکاؤنٹ میں رقم نہ ہونے کی وجہ سے انہیں کیش کرانے کے لئے اگلے ماہ کی تاریخ درج کی گئی ہے۔ چیک کھلاڑیوں کے نام پر جاری کئے گئے ہیں تاہم کچھ کھلاڑیوں کے کم عمر ہونے کی وجہ سے بینک اکاؤنٹ نہیں ہیں۔ والدین کا موقف ہے کہ محکمہ کھیل کو اس بارے میں آگاہ کردیا تھا۔سیکریٹری محکمہ کھیل عبدالعلیم لاشاری کا کہنا ہے کہ تھرڈ کوارٹر کی گرانٹ ریلیز نہیں ہوئی،اس وجہ سے تاریخ ایک ماہ بعد کی دی گئی۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ چند چیکس میں غلطیاں ہو گئی ہوں گی وہ دفتر آکر صحیح کروالیں۔

اسپورٹس سے مزید