• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹے کے قاتلوں سے تحفظ فراہم کیا جائے، مینا گل بی بی

پشاور ( لیڈر رپورٹر) تھانہ پشتخرہ کی حدود گلشن آباد کی رہائشی خاتون مینا گل بی بی نے پشاور پریس کلب میں صحافیوں کو فریاد سناتے ہوئے کہا ہے کہ چھ ماہ قبل میرے بیٹے کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا جس کی دعویداری محمد، احمد اور سلمان جو ہمارے ہمسائے ہیں پر کی گئی، کچھ عرصہ قبل تینوں کو پولیس نے گرفتار کیا اور چند دن پہلے انہیں عدالت نے رہا کر دیا اور اب محمد نامی شخص جو میرے بیٹے کے قاتلوں میں سے ایک ہیں نے ہمیں علاقہ چھوڑنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا مقتول بیٹا ساجد سبزی فروش تھا اور ایک بیٹی کا باپ تھا، ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں، آج سے چھ ماہ قبل میری بیٹی کے رشتے کیلئے کچھ لوگ آئے جن کو بوجوہ انکار کیا اُس دن سے یہ لوگ ہمارے ساتھ ذاتیات پر اتر آئے اور بعد ازاں میرے بیٹے کو گھر کے سامنے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے تگ و دو کے بعد ملزمان کو گرفتار کیا لیکن اب وہ ضمانت پر ہیں اور دھمکیاں دے رہے ہیں کہ باقی بیٹوں کو بھی جان سے مار دیں گے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، آئی جی پولیس و دیگر اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ قاتل بااثر ہیں، ہمیں تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے
پشاور سے مزید