لاہور (کرائم رپورٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مہلک بیماریوں کا شکار ملازمین اورانکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 32 لاکھ 43 ہزار روپے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ مزید برآں انہوں نے گجرات کے 7 پولیس شہدا ء کی 35 ویں برسی کے موقع پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنے والے عظیم سپوتوں اور ان کی فیملیز کوپنجاب پولیس سلام پیش کرتی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ 1990 میں آج ہی کے دن پنجاب پولیس کے 7 افسران و اہلکاروں نے دوران ڈیوٹی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا۔ شہید ہونے والوں میں 1 سب انسپکٹرز، 0 6 اہلکار شامل تھے۔