• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو اور خواجہ آصف ہائی پاور سلیکشن بورڈ کے ممبر منتخب

اسلام آباد( رانا غلام قادر) وفاقی بیورو کریٹس کو گریڈ 21 سے 22 میں فیڈرل سیکریٹری کے عہدے پر ترقی دینے کے مجازہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ میں توسیع کردی گئی ۔

 ہائی پاور بورڈ میں 2سیا ستدان شامل ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے سول سرونٹس (گریڈ اکیس سے بائیس میں ترقی ) رولز 2010کے رول پانچ کے تحت پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر دفاع خواجہ آصف کو بطور ممبر ہائی پاور سلیکشن بورڈ نامزد کردیا ۔ ، وزیر اعظم نے انہیں اپنی معاونت کیلئے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ۔ 

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے خواجہ آصف اور بلاول بھٹو زرداری کے بطور ممبر انتخاب کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ ہائی پاور سلیکشن بورڈ کا اجلاس بہت جلد بلا ئے جانے کا امکان ، 40سے زیادہ افسروں کو گریڈ 22میں ترقی دی جا ئے گی۔

 قواعد کے مطابق وزیراعظم ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کی صدارت کرتے ہیں جبکہ سیکریٹری کابینہ ڈویژن، سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اور متعلقہ وزارت کے سیکریٹری بورڈ کے ممبر ہوتے ہیں لیکن وزیر اعظم کو یہ اختیار حا صل ہے کہ وہ وزیر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن یا رکن پارلیمنٹ کو بورڈ میں معاونت کیلئے ممبر بنا سکتے ہیں۔ 

ماضی میں وزیر اعظم اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے انچارج وزیر خود رہے ہیں اسلئے صرف سیکرٹری کابینہ ڈویژن ،سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹی ہائی پاور بورڈ کے اجلاس میں شرکت کیا کرتے تھے۔

اہم خبریں سے مزید