اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روزترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور شمال مغربی ترکیہ کے گرینڈ کارتل ہوٹل میں آتشزدگی کے المناک واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اس واقعے پر غمزدہ ہے اور جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہے۔ انہوں نے صدر ایردوان کو یقین دلایا کہ پاکستانی عوام غم کی اس گھڑی میں ترکیہ میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔