• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانیت کو درپیش مصائب کا سبب احکامات الٰہی سے دوری ، حسین مقد سی

راولپنڈی ( خصوصی نمائندہ ) سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا ہے کہ انسانیت کو درپیش مصائب و الام، دہشت گردی کے ناسور کا اصل سبب احکامات الٰہی، پاکیزہ ہستیوں کی تعلیمات سے دوری ہے۔ حکومت نے ہمارے 90دن کے نوٹس پر عمل کرتے ہوئے عملی اقدامات نہ کئے تو ہم پُرامن احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔ ارباب اقتدار موسوی جونیجو معاہدے کے مطابق عزاداری کے خلاف غیر آئینی قوانین کو ختم کریں ۔ یہ بات انہوں نے یوم صادق آل محمد کے موقع پر اپنے خطاب میں کہی جو ملک بھر میں منایا گیا۔ در یں اثناء جڑواں شہروں میں بھی یوم صادق آل محمد کی نذر و نیاز اور تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید