• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹمز کلیئرنس کا عمل ڈیجیٹائز کرنے کے حوالے سے پیش رفت، ایف بی آر اور PSW میں معاہدہ

ملتان (احتشام مرزا سے) کسٹمز کلیئرنس کے عمل کو ڈیجیٹائز کرنے کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت کے تحت، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور پاکستان سنگل ونڈو (PSW) کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے، جس کے تحت PSW کو ایف بی آر کے فلیگ شپ ویب بیسڈ ون کسٹمز (WeBOC) سسٹم کی آپریشنز، مینٹیننس، اپ گریڈ اور بہتری کے لیے سرکاری ٹیکنالوجی پارٹنر مقرر کیا گیا ہے۔ یہ شراکت پاکستان کے سرحدی تجارتی عمل کو جدید بنانے اور تجارتی کارکردگی میں بہتری لانے کی جانب ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ PSW نے اپنی سنگل ونڈو پلیٹ فارم کے ذریعے 15 سرکاری اداروں کے سرحدی تجارتی عمل اور معلومات کو ڈیجیٹائز کر کے انہیں PSW سسٹم کے ساتھ مربوط کر دیا ہے۔
ملتان سے مزید