• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر ملک صہیب کا شہباز شریف ہسپتال کا دورہ، صفائی کی ناقص صورتحال پر اظہار ناراضی

ملتان (سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر مواصلات و قانون ملک صہیب احمد بھرتھ نے گورنمنٹ شہباز شریف ڈی ایچ کیو ہسپتال ملتان کا دورہ کیا، انہوں نے ایمرجنسی وارڈ میں جاکر مریضوں کی تیمارداری کی ، طبی سہولتوں کی فراہمی کا جائزہ اور مریضوں کے لواحقین سے ملاقات کی ،صوبائی وزیر نے لیبارٹری، ایکسرے روم، ادویات کے کا بھی جائزہ لیا جب کہ ایکسرے مشین پر گردو غبار، صفائی کی ناقص صورتحال پر اظہار ناراضی کیا، اس موقع پر کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں، ایم پی اے سلمان نعیم، ایم پی اے محمد نازک کریم لانگ، ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔
ملتان سے مزید