کوئٹہ(پ ر) مرکز اہل حدیث جامعہ سلفیہ دعوہ الحق کوئٹہ میں سالانہ تقریب تکمیل صحیح البخاری وتقسیم اسناد وانعامات کا انعقاد ہوا۔تقریب کا آغاز شیخ الحدیث والتفسیر علامہ اسد اللہ سہیل کے خطبہ جمعہ سے ہوا۔جبکہ الحدیث الشیخ ابو مسلم محمود راسخ نے انتہائی عالمانہ انداز میں مقام امام بخاری اور صحیح البخاری کی عظمت پر انتہائی علمی درس دیا۔اس کے بعد جامعہ سلفیہ دعوہ الحق کوئٹہ کے مختلف شعبہ جات خاص کر حفاظ کرام اور فضلائے صحیح البخاری میں قیمتی انعامات تقسیم ہوئے۔ تقريب میں مرکزی جمعیت اہلحدیث نائب امیر مولانا عصمت اللہ سالم، مہتمم جامعہ سلفیہ دعوت الحق ،الحاج نعمت اللہ موحد امیر ضلع کوئٹہ مولانا زکریا ذاکر ، پرنسپل جامعہ سلفیہ مولاناحزب اللہ عثمانی ودیگر علماء کرام و مشائخ عظام و قبائلی زعماء کے علاوہ کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع سے کثیر تعدادمیں ذمہ داران اساتذہ کرام نے شرکت کی ۔