• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صائم، شاہین، حارث آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں شامل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ون ڈے ٹیم آف دی ائیر میں تین پاکستانی کھلاڑی شامل کر لئے گئے ۔ جمعے کو آئی سی سی نے مردوں اور خواتین کی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کیا۔ ون ڈے ٹیم میں پاکستان کے 3، سری لنکا کے 4، افغانستان کے 3 اور ویسٹ انڈیز کا ایک کرکٹر شامل ہے جب کہ بھارت کا کوئی کرکٹر اس میں شامل نہیں۔ پاکستان کے صائم ایوب، شاہین آفریدی اور حارث رؤف کے ساتھ افغانستان کے عظمت اللّٰہ عمرزئی، رحمان اللّٰہ گرباز، اے ایم غضنفر ، سری لنکا کے پاتھم نسانکا، کوشال مینڈس، چریتھ اسالنکا، ونندو ہسارنگا اور ویسٹ انڈیز کے شرفین ردردفورڈ کو ٹیم آف دی ایئر میں شامل کیا گیا ہے۔ اسالنکا کو ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا کپتان جبکہ کوشال مینڈس کو وکٹ کیپر رکھا گیا ہے۔ دوسری جانب ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں کوئی پاکستانی پلیئر شامل نہیں ہوسکا۔ کپتانی آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کو دی گئی ہے۔ ٹیم میں بھارت کے یشیسوی جیسوال،بین ڈکیٹ (انگلینڈ)،کین ولیمسن (نیوزی لینڈ)، جو روٹ، ہیری بروک (انگلینڈ )،کمندو مینڈس ( سری لنکا)، جیمی اسمتھ (وکٹ کیپر، انگلینڈ)، رویندرا جدیجا ( بھارت )، پیٹ کمنز ( کپتان، آسٹریلیا)، میٹ ہینری (نیوزی لینڈ)، اور جسپریت بمراہ ( بھارت) شامل ہیں۔ آئی سی سی خواتین ون ڈے ٹیم آف دی ایئر 2024میں کوئی پاکستانی خاتون کھلاڑی شامل نہیں۔ ٹیم میں انگلینڈ سے 3، بھارت، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا سے دو 2 جبکہ ویسٹ انڈیز اور سری لنکا سے ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔

اسپورٹس سے مزید