کراچی(اسٹاف رپورٹر) مالی مشکلات کے باعث قومی گیمز کا مئی میں انعقاد مشکل نظر آنے لگا، اس حوالے سے قومی گیمز کی ایگزیکٹو کمیٹی اور اسپورٹس کمیشن کا اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا۔ فنڈ کی کمی اورگررانٹ کی منظوری میں تاخیر کی وجہ سے تاحال اسٹیڈیمز اور میدانوں کی تزئین و آرائش کاکام شروع نہیں ہوسکا، کراچی ان مقابلوں کا میزبان ہے ،گیمز فروری کے بجائے مئی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔