• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارکس اور کھیل کے میدانوں کی بہتری کیلئے بین الاقوامی فنڈنگ پر انحصار حیران کن، ہائیکورٹ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے پارکس اور کھیل کے میدانوں کی زبوں حالی پر وفاق اور صوبائی حکومت سے ترقیاتی فنڈز کی تفصیلات طلب کرلیں، ہائی کورٹ میں کراچی کے پارکس اور کھیل کے میدانوں کی بحالی کے لیئے سامان کی خریداری کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، وکیل کلک نے کہا کہ تمام خریداری شفاف طریقے سے کی گئی ، سامان کی خریداری عالمی پروکیورمنٹ کے ضوابط کے تحت کی جاتی ہے، منصوبے کے لئے ورلڈ بینک کی فنڈنگ موصول ہوئی ہے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پارکس اور کھیل کے میدانوں کی بہتری کے لئے سرکار کو بین الاقوامی فنڈنگ پر انحصار کرنا حیران کن ہے، وفاقی حکومت گزشتہ 3 برسوں کے دوران شہر سے وصول کردہ ٹیکس کا ریکارڈ عدالت میں پیش کرے، شہر سے وصول کیا گیا ٹیکس اور ڈیوٹی کی رقم اور اس کی ڈالر میں تبدیلی کر کے بتایا جائے، یہ بھی بتایا جائے کہ وفاق کے ٹیکس وصولی میں کراچی کا کتنا فیصد حصہ بنتا ہے، عدالت نے صوبائی حکومت سے بھی گزشتہ 3 برسوں کے دوران شہر سے جمع کردہ ٹیکس اور ڈیوٹی کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید