• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عزیر بلوچ کے بھائی زبیر کی دو مقدمات میں ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت نے لیاری گینگ وار ملزم عزیر بلوچ کے بھائی زبیر بلوچ کی دو مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔لیاری گینگ وار ملزم عزیر بوچ کے بھائی زبیر بلوچ کی دو مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے زبیر بلوچ کی ایک، ایک لاکھ روپے میں ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے زبیر بلوچ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ رہائی کے بعد رات گئے زبیر بلوچ کو گھر سے گرفتار کرکے نئے مقدمات درج کئے گئے، ملزم کے وکیل حیدر فاروق جتوئی نے بتایا کہ زبیر بلوچ 12 سال بعد جیل سے رہا ہوا تھا ،زبیر بلوچ کی گمشدگی کی درخواست بھی سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی گئی تھی، زبیر بلوچ کی گھر سے گرفتاری کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود تھی، زبیر بلوچ کی گرفتاری سے متعلق اسکی والدہ نے پولیس کے اعلیٰ حکام کو انکوائری کی درخواست دے رکھی تھی۔پولیس کے مطابق زبیر بلوچ کے خلاف دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا الزام تھا، ملزم کے خلاف چاکیواڑہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید