• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرجانی ٹاؤن، شادی کی تقریب میں فائرنگ سے زخمی ہونیوالا دوسرا بچہ بھی دوران علاج دم توڑ گیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سرجانی میں گذشتہ روز شادی کی تقریب میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا دوسرا بچہ بھی دوران علاج دم توڑ گیا۔ 6 سالہ ایلن ولد شہزاد گذشتہ شب اسپتال میں دوران علاج چل بسا۔ واقعہ میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 2 ہوگئی ہے جبکہ ایک شخص زخمی ہے۔ایس ایچ او غلام حسین پیر زادہ کے مطابق لواحقین نے بچوں کی تدفین کے بعد واقعہ کا مقدمہ درج کروانے کا کہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ دونوں پارٹیاں آپس میں رشتہ دار ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید