کراچی( اسٹاف رپورٹر )کراچی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران تین رکنی ڈکیت گروپ سمیت 8ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ،مسروقہ موٹرسائیکلیں ، موبائل فونز اور نقد رقم برآمد ہوئی۔تفصیلات کے مطابق،سائٹ بی پولیس نے تین رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کر لیا،ملزمان کی شناخت اصغر، آفتاب اور مناف عرف کالو شاہ کے ناموں سے ہوئی،ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی پستول اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان سائیٹ ایریا میں باقاعدہ ریکی کرکے ٹارگٹڈ لوگوں کو لوٹتے ہیں۔ملزمان گزشتہ روز بھی کیش آسنیچنگ کی واردات کے لئے ریکی کررہے تھے ۔ ملزمان کے قبضے سے برآمدہ موٹر سائیکل تھانہ کلاکوٹ کے مقدمہ 247/24 بجرم دفعہ 381A کی مال مسروقہ ہے ۔ ملزمان پیشہ ور عادی ڈکیت ہیں جوکہ اس سے قبل بھی پانچ مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں۔