• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر میں فوڈ اسٹال لگانے والی خواتین کو ہراسانی کا سامنا، ڈی آئی جی کا نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صدر میں فوڈ اسٹال لگانے والی خواتین کو مبینہ طور پر ہراساں کئے جانے کے حوالے سے ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی آئی جی سائوتھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئےواقعے کی تحقیقات شروع کرادیں ،تفصیلات کے مطابق شازیہ اور اقرہ نامی خواتین کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ وائرل خواتین نے اپنی پوسٹ میں فوڈ اسٹال کے حوالے سے ہراساں کیے جانے کی شکایت کی تھی۔ترجمان سائوتھ زون پولیس نے بتایا ہےکہ خواتین کی جانب سے فوڈ اسٹال صدر کے علاقے میں واقعہ زاہد نہاری کے سامنے لگایا گیا تھا۔ڈی آئی جی ساؤتھ زون کے احکامات پر پولیس نے دونوں خواتین سے رابطہ کر کے ان سے تفصیلات حاصل کیں اور ان کی نشاندہی پر متعلقہ دکان داروں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ساوتھ زون پولیس نے خواتین کو یقین دلایا ہے کہ ان کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی تاکہ وہ بلا خوف و خطر اپنا کام جاری رکھ سکیں۔ابتدائی معلومات کے مطابق کچھ دکان داروں کے سامنے فوڈ اسٹال لگانے پر کچھ دکانداروں کو اعتراض تھا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید