کراچی (اسٹاف رپورٹر) رکن سندھ اسمبلی رانا شوکت نے کہا ہے کہ اسٹریٹ لائٹس کی مد میں کے الیکٹرک کے واجب الادا رقم ڈائمنڈ سٹی کے بلڈرکو ہی ادا کرنی چاہیے۔ وہ گلشن معمار ڈائمنڈ سٹی کے دورے کے موقع پر علاقہ مکینوں سے بات کررہے تھے۔ رانا شوکت نے کہا کہ علاقے کی بجلی کی بحالی اور دیگر مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے۔ اس موقع پر انہوں نے بلڈر سے فون پر رابطہ بھی کیا، بلڈر نے رکن سندھ اسمبلی کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ رانا شوکت نے کہا کہ اس معاملے پر کے الیکٹرک سے بھی بات کروں گا۔