کراچی( اسٹاف رپورٹر ) سرجانی لیاری سیکٹر 35 سی میں شادی کی تقریب میں ہونے والی ہوائی فائرنگ کی زد میں آ کر 6 سالہ بنجو ولد آئزک مسیح جاں بحق اور 6 سالہ ایلن ولد شہزاد اور 30 سالہ روبن ولد بابر زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق فائرنگ میں استعمال ہونے والا نائن ایم ایم پستول برآمد کر کے مقتول بچے کے ایک رشتہ دار سمیت تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے،مرکزی ملزم کی تلاش جاری ہے۔