کراچی( اسٹاف رپورٹر )اے این ایف نے مختلف کارروائیوں میں دو خواتین سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر کے 59 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کر لی۔اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق ،سہراب گوٹھ کراچی کے قریب کار سے 2 کلو چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔لاہور ایئرپورٹ کے ذریعے کراچی بھیجے جانے والے پارسل سے اسپیکر میں چھپائی گئی 25 گرام کوکین برآمد کر لی گئی۔