کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی ملکی کرنسی برآمد کر لی۔ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے بولٹن مارکیٹ پر واقع غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث منظم گینگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالوہاب کو گرفتار کر لیا۔ملزم سے 25لاکھ روپے، موبائل فون ،چیک بکس، ڈیپازٹ بکس، لیپ ٹاپ اور دیگر غیر ملکی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کیا گیا ہے۔