• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکوؤں نے ایک اور گھر اجاڑ دیا، جوہر آباد میں فائرنگ سے شہری جاں بحق

کراچی( اسٹاف رپورٹر )شہر میں ڈاکوؤں نے ایک اور گھر اجاڑ دیا،جوہر آباد کے علاقے میں گھر کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق ہو گیا، رواں ماہ ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق جوہر آباد تھانے کی حدود ایف بی ایریا بلاک 15 رائل بیکری کے قریب گھر کے باہر فائرنگ کے واقعہ میں 40 سالہ معیز ولد عبد الحفیظ جاں بحق ہو گیا۔مقتول کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔مقتول عبد المعیز صبح ساڑھے نو بجے گھر سے دفتر جانے کے لئے نکل رہا تھا کہ دو نامعلوم ملزمان نے اس سے لوٹ مار کی کوشش کی اور مزاحمت پر گولی مار کر فرار ہو گئے۔مقتول کو ایک گولی لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی ۔پولیس کو جائے وقوعہ سے ایک گولی کا خول ملا ہے ۔ ایس ایچ او تھانہ جوہر آباد راشد الرحمان کے مطابق مقتول کے پاس اس کا لیپ ٹاپ موجود ہے تاہم اس کا موبائل فون غائب ہے جو ممکنہ طور پر ملزمان لوٹ کر فرار ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ مقتول عبد المعیز تین بچوں کا باپ اور پی آئی ڈی سی پر نجی کمپنی میں ملازمت کرتا تھا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید