کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کلفٹن پولیس نے غیر قانونی گیسٹ ہاؤسز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شکیل ولد اشفاق کو گرفتار کر لیا جو کک خان گیسٹ ہاؤس (F-35 بلاک 9 کلفٹن) کا مینیجر ہے، ملزم بغیر ہوٹل آئی رجسٹریشن کے گیسٹ ہاؤس میں لوگوں کو رہائش فراہم کر رہا تھا،مذکورہ گیسٹ ہاؤس کے خلاف انٹیلیجنس رپورٹ بھی جاری کی گئی تھی۔