کراچی(اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ نے لڑکی کی جانب سے اغوا کا ڈرامہ رچا کر باپ کو 15لاکھ کا چونا لگانے کے کیس کو ڈسچارج کردیا، تفصیلات کے مطابق لڑکی کی جانب سے اغوا کا ڈرامہ رچا کر باپ کو 15 لاکھ کا چونا لگانے کے کیس کا ایک بار پھر سے ڈراپ سین ہوگیا،7ماہ قبل کراچی سے مبینہ اغوا ہونے والی لڑکی کو پولیس نے عدالت کے سامنے پیش کردیا ،مبینہ اغوا ہونے والی لڑکی نے عدالت کے روبرو 164 کے بیان میں کہا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے ولید کے ساتھ گئی تھی ،لڑکی کی جانب سے ولید پر لگائے گئے الزامات رد کردئیے گئے،لڑکی کی جانب سے ولید کو رہا کرنے کی بھی عدالت سے استدعا کردی گئی،پولیس کے مطابق لڑکی اپنے مدرسے کے معلم کے بیٹے ولید کے ساتھ نکاح کر کے پنجاب چلی گئی تھی، لڑکی کے والد کو گزشتہ دسمبر میں سوشل میڈیا پر 15لاکھ روپے تاوان کا پیغام ملا، تاوان کی رقم اسٹیل ٹاؤن کے قریب وصول کی گئی،مسفرہ اور ولید کو بازیابی کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا،لڑکی کے اغوا کا مقدمہ ٹیپو سلطان تھانے میں درج کیا گیا تھا۔