• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھلے گٹر، ٹوٹی سڑکیں اور ٹریفک حادثات پر ایم کیو ایم کے تحفظات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی نے شہر قائد میں کھلے گٹر ٹوٹی سڑکیں ٹریفک حادثات پر شدید تحفظات اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ گزشتہ 16 برسوں سے صوبے میں اور لگ بھگ ڈھائی سال سے شہر میں فاشسٹ طرز حکمرانی نے شہر کو پتھروں کے دور میں دھکیل دیا ہے جہاں بنیادی سہولتیں سوچی سمجھیں سازش کے تحت ناپید کی جارہی ہیں، نام نہاد صوبائی وزراء بلدیاتی حکومت اور قابض میئر صرف اپنی جماعت کی ترجمانی کے فرائض تندہی سے سرانجام دے رہے ہیں شہر کے مسائل سے سروکار کسی کو نہیں، کھلے مین ہول معصوم بچوں کی جانیں لے رہے ہیں کشادہ گزرگاہوں اور شاہراہوں کی موجودگی کے باوجود ٹریفک کی بندش و حادثات سندھ حکومت کی نااہلی کا ثبوت ہے، شہر میں چنگچی رکشا کو مافیا طرز پر بے لگام چھوڑا ہوا ہےجن کی من مانیوں نے بڑھتے حادثات میں کلیدی کردار ادا کر رکھا ہے ٹریفک نظام بلکل ختم کرکے شہریوں کو ذہنی و جسمانی تکلیف سے دوچار کیا جارہا ہے ،ریت کے ٹیلوں سے مشابہت رکھتی سڑکوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے منٹوں کا سفر گھنٹوں پر محیط ہو گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید