• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا کے جواب کی نقول خاتون کو فراہم کرنے کی ہدایت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے بروہی گوٹھ کی رہائشی خاتون کا شناختی کارڈ کا اجراء نہ کرنے کے خلاف درخواست پر نادرا کے جواب کی نقول درخواست گزار کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی،نادرا نے درخواست پر جواب عدالت میں جمع کروایا، جواب میں کہا گیا کہ درخواست گزار خاتون نے نا مکمل کاغذات فراہم کیئے ہیں، درخواست گزار نے جو پتہ دیا وہاں پر موجود بھی نہیں تھی۔ جو نمبر دیا گیا وہ بھی موجود نہیں تھا، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ کے شوہر اور بیٹوں کے شناختی کارڈ بنے ہوئے ہیں، نادرا حکام درخواست گزار خاتون کا کارڈ جاری نہیں کر رہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید