• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ترقی میں خواتین کا کردار نمایاں ہے، عنبرین جان

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات عنبرین جان نے کہا ہے کہ وزارت اطلاعات میں خواتین کی ترقی کے مزید مواقع کھولے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ قومی ترقی میں خواتین کا کردار بہت نمایاں ہے۔ وہ اسلام آباد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔ وزارت اطلاعات و نشریات اور وفاقی انفارمیشن اکیڈیمی نے انفارمیشن گروپ کے دو ریٹائرڈ سینئر افسروں ثریا جمال اور نوید اقبال کے انتقال پر تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کیا تھا۔ سیکرٹری اطلاعات و نشریات عنبرین جان نے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ثریا جمال اور نوید اقبال انفارمیشن گروپ کے بہترین افسروں میں تھے۔ انفارمیشن گروپ کے ریٹائرڈ و حاضر سروس افسران کے علاوہ صحافی برادری اور وزارت کے عملے نے ریفرنس میں شرکت کی۔

ملک بھر سے سے مزید