اسلام آباد( فاروق اقدس) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان اگلے ماہ فروری میں پاکستان کے تین روزہ دورے پر آئیں گے۔ امکانی طور پر ان کا دورہ 12 فروری کو شروع ہوگا۔ ذرائع کے مطابق صدر طیب اردگان کے ہمراہ دس سے بارہ وزراء بھی پاکستان آئیں گے اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس،ترکیہ کیساتھ تجارت معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبہ جات میں معاونت پر غور ہوا۔