• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

26 ویں آئینی ترمیم کو سندھ بار نے سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا، فل کورٹ بینچ قائم کرنے کی استدعا

کراچی (محمد منصف) سندھ بار کونسل کے وائس چیئرمین کاشف حنیف ، حیدر امام رضوی ، نعیم قریشی ، عمیر رفیق اور حمزہ حسین نے 26ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی ہے۔ درخواست گزاروں نے سیکریٹری قانون و انصاف ، خصوصی پارلیمانی کمیٹی اور جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ‏26ویں آئینی ترمیم میں چیف جسٹس کی تعیناتی کا طریقہ کار سرا سر غلط اور آئین کے خلاف ہے کیونکہ ، 26 ویں آئینی ترمیم کو غیر قانونی طور پر منظور کیا گیا ہے مذکورہ ترمیم آئین کی روح کے خلاف ہے اور اس میں شامل دفعات بالخصوص 7,9,14,17,21 کو چیلج کیا گیا ہے جس چیف جسٹس کی تعیناتی میں ججز کی سنیارٹی کو یکسر نظر انداز کیا گیا کو نظر انداز کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید