• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مثبت تبدیلی کیلئے بڑے پیمانے پر اصلاحات کی ضرورت ہے‘ ڈاکٹر امجد

اسلام آباد (جنگ نیوز) مثبت تبدیلی کیلئے مختلف شعبہ جات میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی اشد ضرورت ہے۔ پاکستان مسلم لیگ کا تھنک ٹینک تمام شعبہ جات پر تحقیق کر کے سفارشات مرتب کر رہا ہے‘ جلد یہ سفارشات حکومت کو پیش کی جائینگی۔ ان خیالات کا اظہار چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ ڈاکٹر محمد امجد نے سنٹرل ورکنگ کمیٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ جماعت  کی تنظیمیں تیزی سے مکمل ہو رہی ہیں‘ جلد انٹرا پارٹی الیکشن کروائیں گے۔ ہم نے اپنی جماعت میں پندرہ مختلف ونگز اور آٹھ کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔ کنور دلشاد کی سربراہی میں ہمارا تھنک ٹینک مختلف شعبہ جات پر تحقیق کر کے اصلاحات کیلئے سفارشات مرتب کر رہا ہے۔ اجلاس میں مسز فرخ خان، کنور دلشاد، چراغ الدین شاہ، عظام چوہدری، انیلہ ایاز، عاطف مغل، دلفراز خان، چوہدری جہانگیر، فرقان مرتضیٰ، مونا بخاری اور دیگر شریک تھے۔
اسلام آباد سے مزید