اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) پانچویں اسلام آباد میراتھون 26 جنوری کو ہوگی جس میں نہ صرف پورے پاکستان بلکہ بیرون ممالک سے بھی اتھلیٹ شرکت کرینگے۔ میرا تھون پانچ کیٹیگریز میں ہوگی ۔ اس بات کا اعلان اسلام آباد رن ود اس کے بانی اور میراتھون کے آرگنائزر قاسم ناز نے تنظیم کے کور ممبران ڈاکٹر رضا اور کرن فیصل کے ہمراہ نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بار تین ہزار سے زائد لوگوں کی میراتھون میں شرکت متوقع ہے۔ میر اتھون کا آغاز نیو ایران انکلیو ای الیون سے صبح نو بجے ہوگا ۔