• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلڈنگ پلانز کی خلاف ورزی 10 پلازے ، 5گھر سر بمہر

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی) آرڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ نے گزشتہ روزمورگاہ روڈ، گلشن آباد اور دھمیال کلیال روڈ راولپنڈی پر غیر مجاز رہائشی و کمرشل تعمیر شدہ و زیر تعمیر جائیدادوں کے خلاف آپریشن کیا۔ اس دوران 10 پلازوں اور 5گھروں کو منظور شدہ بلڈنگ پلانز اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا گیا ۔ آر ڈی اے ترجمان کے مطابق جائیدادوں کے مالکان منظور شدہ بلڈنگ پلانز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے۔
اسلام آباد سے مزید