لاہور (خبرنگار) سیدنا امیر معاویہؓ نےاسلامی حکومت کوغیر مستحکم ہونے سے بچالیا گیا اور ان فتنوں کا پوری قوت کے ساتھ قلع قمع کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام پاکستان کے رہنماؤں سید محمد کفیل بخاری، عبداللطیف خالد چیمہ، میاں محمد اویس اور دیگر نے خطبات جمعہ میں کیا۔ انہوں نےکہاکہا سیدنا امیر معاویہؓ نے اسلام کی سربلندی کے لیے کسی قسم کی قربانی دینے سے کبھی دریغ نہیں کیا۔، ڈاکٹر علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے کہا سیدنا امیر معاویہؓ کاتب وحی، عظیم حکمران، سالار رسول ، فاتح جنریل تھے۔