• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاطف اسلم بچوں کو پڑھانے اسکول پہنچ گئے

عاطف اسلم — فائل فوٹو
عاطف اسلم — فائل فوٹو

پاکستان نے بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم ایک بار پھر اسکول لوٹ گئے۔

اس بار پڑھنے نہیں بلکہ بچوں کو پڑھانے کے لیے اسکول کا رخ کر لیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گلوکار نے اپنے وی لاگ کا مختصر ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے۔

اس ویڈیو میں انہیں ایک نجی مقامی اسکول کا دورہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں انہوں نے اسکول کے طلبہ کے ساتھ وقت گزارا اور ان کے ساتھ گیٹار کی دھن پر اپنا مشہور گانا ہونا تھا پیار گُنگنایا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ یہ وقت میرے اسکول لوٹنے کا ہے، لیکن اس بار بطور طالب علم نہیں بلکہ بطور ایک خفیہ متبادل استاد کے طور پر آیا ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید