کراچی( افضل ندیم ڈوگر )برطانیہ، سینیگال، سعودی عرب، امارات اور دیگر کئی ملکوں سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 103 پاکستانی شہریوں کو ڈی پورٹ کردیا گیا جن میں سے 13 کو کراچی پہنچنے پر گرفتار کیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق یورپ اسمگل ہونے کیلئے سینیگال میں موجود سے 3 پاکستانی شہریوں کو حراست میں لے کر وطن واپس بھیجا گیا۔ جنہیں حراست میں لیا گیا۔ قطر سے 1 سعودی عرب سے 7 بھکاریوں، 1 مفرور، امارات سے ایک منشیات اسمگلر کو ڈی رپورٹ کیا گیا۔ عمان اور سعودیہ سے 3 بلیک لسٹ، 28 مفرور، کفیل کی شکایت پر 7، دیگر الزامات پر 6 پاسپورٹ گم کرنے پر 5 اوور زائد المیعاد قیام پر 10، کفیل کے بغیر کام کرنے پر 12 غیر قانونی داخلے پر 2 افراد کو ڈی رپورٹ کیا گیا۔ رہائشی قوانین کی خلاف ورزی پر قطر سے 2، زائد المیعاد قیام پر برطانیہ اور عراق سے 2، امارات میں ڈیوٹی سے مفرور 2، جیل سے 7 غیر قانونی کام کی وجہ سے 1 کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ عمان سے ایک بلیک لسٹ کو واپس بھیجا گیا۔