• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں بچوں کے اغواء کے بڑھتے واقعات، بچوں کو کسی تیسرے شخص کے حوالے نہ کرنے کی ہدایت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر میں بچوں کے اغواء کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر پولیس نے اسکول اور مدرسہ انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ بچوں کو کسی تیسرے شخص کے حوالے نہ کیا جائے،شہر میں کم عمر بچوں کے اغواء کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر تھانہ سطح پر اسٹیشن ہائوس آفیسر ز اور انٹیلی جنس آفیسر ز کی جانب سےاپنے تھانہ حدود میں قائم اسکول اور مدرسہ انتظامیہ کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ بچوں کو والدین یا گاڑی والے کے علاوہ کسی تیسرے شخص کے حوالے نہ کریں چھوٹے بچوں کو اکیلے نہ جانے دیں ،اسی طرح والدین سے بھی گزارش کی گئی ہے کہ چھوٹے بچوں کو اسکول اور مدرسہ اکیلے نہ بھیجیں ۔

ملک بھر سے سے مزید