• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزامات میں 57 مقدمات درج کرلیے

ملتان (سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 57 مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے علی حیدر سے دو مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی1لاکھ35ہزار سمیت دو موبائلزفونز چھین کر فرار ہوگئے ،تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے محمد عمر سے جھپٹا مارکر موبائل لے گئے ،تھانہ گلگشت اور بی زیڈکے علاقے آصف،راحیل ،شعیب اور سعدیہ امین کے موبائلزفونز چھین لیے ،تھانہ صدر کے علاقے شمشیر سے نامعلوم ملزمان نقدی و موبائل لوٹ کر فرار،تھانہ قادر پورراں کے علاقے فیاض سے دو ڈاکو نقدی13ہزار لے گئے ،تھانہ جلیل آباد کے علاقے خضر حیات کو موبائل جھپٹا مارکر ملزمان چھین کر فرار ہوگئے جبکہ محمد جہانگیر ،یاسین ،ذیشان ،بلال ، اصغر ،اعجاز ،خضر حیات ،محمد بلال ،عدنان ،رفیق ،اقبال ،شفیع ،سعید ،راشد ،نور پارس ،نوید ،امیر زیب ،محمد علی ،شیر علی ،مرید عباس ،ارشاد حسین ،جہانزیب ،شفیق احمد ، گلناز بی بی ،عبدالکریم ،خادم حسین ،سجاول ،ریاض ،بلال ،محمد ناصر ،فہد حسین ،امتیاز ،بلاول خان ، اللہ رکھا ،اقبال ، خلیل احمد ،ابرار قدیر ،جاوید اقبال ،محمد حمزہ ،محمد ریحان ،حیدر علی ،عبدالطیف ، محمد عدنان،امیر ،محمد فیصل اور عبدالرحمن کی نقدی ،طلائی زیورات ،موٹرسائیکلیں ،موبائلزفونز ،مویشی سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید