ملتان(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا ہے کہ شہریوں کو جلد انصاف کی فراہمی کے لیے بنچ اور بار انتہائی اہمیت کے حامل ہیں بنچ اور بار کی مظلوم طبقہ کی دادرسی کے لیے بھرپور کردار لائق تحسین ہے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر ملک جاوید ڈوگر اور جنرل سیکرٹری ملک عدنان احمدنے کہا ہے کہ مظلوم شہریوں کو جلد انصاف کی فراہمی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی تنظیم تاجران کے خواجہ سلیمان صدیقی،جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر، ملتان کے صدرخالد محمود قریشی، ملتان کے جنرل سیکر ٹری مرزانعیم بیگ،جنوبی پنجا ب کے جنرسیکرٹری ذیشان صدیقی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری رانا محمد ہا شم علی، ملتان کے چیئر مین کاشف رفیق، ملتان ڈویژن کے جنرل سیکرٹری میاں تنویر لنگاہ، ضلع ملتان کے نائب صدر شیخ فیصل محمود، ملتان کے نائب صدر رانا محمد اویس علی، جماعت اہلسنت پنجاب کے ناظم علیٰ علامہ فاروق خان سعیدی، ڈاکٹر صدیق قادر، محمد حسین بابر، کی طرف سے مبارکباد دیے جانے کے موقع پر کیا ۔