ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ریجنل ٹریننگ سنٹر کے ایڈیشنل ایس ڈی او حافظ منہاج ظفر نے اپر ٹیکنیکل سب آرڈینیٹ سٹاف کورس میں ملک بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ اپر ٹیکنیکل سب آرڈینیٹ سٹاف کورس واپڈا انجینئرنگ اکیڈمی فیصل آباد میں منعقد ہوا نتائج کے مطابق ایڈیشنل ایس ڈی او حافظ منہاج ظفر تمام امیدواروں /ملازمین میں اول نمبر پر رہے۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر حافظ منہاج ظفر کو شیلڈ اور سرٹیفکیٹ دیا گیا۔