• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ہسپتال کے ملازمین کے نارکوٹکس ٹیسٹ کروانے کی درخواست

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال ملتان کے ملازمین کے نارکوٹکس ٹیسٹ کروانے کے لئے ایک شہری کی جانب سے تحریری درخواست سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے جس میں شہری نے لکھا ہے کہ نشتر سمیت دیگر سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں کچھ ملازمین ایسے ہیں جو کہ نشہ کے عادی ہیں اور نشہ کی ہی حالت میں ڈیوٹیوں پر آتے جاتے ہیں ، سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سے وہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کروائیں اور تمام ملازمین کا نارکوٹیکس ٹیسٹ کروائیں - دوسری بات یہ کہ اس معاملے کی بھی انکوائری کمیٹی بنائی جائے اور نشتر انتظامیہ سے پوچھا جائے کہ نشتر کی سٹاف کالونی میں کون کون سے ایسے ملازم ہیں جو اپنی فیملیز کے بغیر وہاں رہ رہے ہیں۔
ملتان سے مزید