• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس، ورکرز کو فلیٹس بذریعہ قر اندازی دیے گئے

ملتان(سٹاف رپورٹر )لیبر کمپلیکس انڈسٹریل اسٹیٹ ملتان میں لیبر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔اجلاس میں سید راشد حسین، ملک رفیق،محمد عمران، محمدسجاد، خالد محمود بھٹی، تیموراحمد، محمد خالد،محمد جمیل اور دیگر معززین علاقہ نے شرکت کی شرکا نے بتایا کہ 992 فلیٹ پر مشتمل لیبر کالونی جس میں ملتان انڈسٹریز کے ورکرز رہائش پذیر ہیں۔992 فلیٹس تمام ورکرز کو بذریعہ قر اندازی دیے گئے ہیں۔جس کے مطابق یہ تمام فلیٹس ورکرز کو ایگریمنٹ کے مطابق کرائے پر دیے گئے ہیں۔لیبر کالونی کی صفائی ستھرائی سیکورٹی ترین آرائش عبادت گاہ کے معاملات کا اہتمام لیبر کالونی کے الارٹیز کی منتخبہ مینجمنٹ کمیٹی کا کام ہے۔
ملتان سے مزید