• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشترجونئیر کلرک پر وارڈ اٹینڈنٹ کا نامعلوم ساتھی کے ہمراہ حملہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال ملتان کے جونئیر کلرک پر وارڈ اٹینڈنٹ کا نامعلوم ساتھی کے ہمراہ مبینہ حملہ ، ایم ایس نشتر نے معاملے کی تحقیقات کے لئے انکوائری کمیٹی بنا دی، نشتر ہسپتال ملتان کے جونئیر کلرک ارسلان منیر کی جانب سے ایم ایس نشتر کو تحریری درخواست دی گئی کہ وہ ڈیوٹی کے لئے دفتر جا رہا تھا کہ ایم ایس ہاؤس کے قریب وارڈ اٹنڈنٹ راؤ جنید اختر اور اس کے نامعلوم ساتھی نے اسے روک لیا اسے جان سے مارنے کی دھمکی دی گریبان سے پکڑ کر زدوکوب کرنے کی بھی کوشش کی۔
ملتان سے مزید