• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نامعلوم افراد گھر سے سامان اور بکریاں چوری کر کے لےگئے

ملتان (سٹاف رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم ہوگیے تھانہ مخدوم رشید کے علاقہ سے نامعلوم افراد طارق کی بکریاں چوری کرلیں۔تھانہ بستی ملوک کے علاقہ سے نامعلوم افراد مختار کے گھر س گھریلو سامان چوری کرکے لے گئے سٹی شجاعباد کے علاقہ سے شان کا موبائل فون چوری ہوگیا راجہ رام کے علاقہ میں مسلح افراد نے انور سے 22 ہزار نقدی چھین لی تھانہ نیو ملتان کے علاقہ میں مسلح افراد نے مجاہد سے نقدی و موبائل فون چھین لیا اسی علاقے سے اصغر کی موٹر سائیکل چوری ہوگئیں تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقہ میں برکت علی کا موٹر سائیکل اور امیر کا موبائل فون چوری ہوگیا ۔تھانہ دولت گیٹ کے علاقہ سے راشد کا موبائل فون چھین لیا گیا لوہاری گیٹ کے علاقہ سے شمیم بی بی کا موبائل فون چوری ہوگیا ،تھانہ کوتوالی کے علاقہ سے سجاول کا موٹر سائیکل چوری ہوگیا تھانہ صدر کے علاقہ سے نامعلوم افراد غلام رسول کے گھر سے گھریلو سامان چوری کرکے لے گئے تھانہ الپہ کے علاقہ سے مظہر کی سولر پلیٹیں و دیگر سامان چوری کرلیا گیا اسی علاقے سے مختار کے گھر سے سامان چوری ہوگیا تھانہ کینٹ کے علاقہ سے عمر کا موٹر سائیکل چوری ہوگیا تھانہ مظفر آباد کے علاقہ سے علی کے گھر سے گھریلو سامان چوری کرلیا گیا اسی تھانے کی حدود سے نامعلوم افراد کنیز مائی کے گھر سے نقدی و زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے-
ملتان سے مزید