ملتان (سٹاف رپورٹر) سی ای او پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی تاثیر احمد نے جی ایم فیصل آباد کیٹل مارکیٹ عبدالودو کو سی او آپریشن پی سی ایم ایم ڈی ملتان ڈویژن تعینات کردیا ہے اور عبدالوود نے اپنے عہدے کا چارج بھی سنبھال لیا ہے ۔ سابق سی او ملتان ڈویژن حسیب کھتران اور سینئر جی ایم آپریشن عدنان شاہ نے ناگریز وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دے دیا ہے۔