• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرٹس کونسل میں اسلم انصاری آڈیٹوریم کا افتتاح

ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے آرٹس کونسل میں اسلم انصاری آڈیٹوریم کا افتتاح کردیا، ڈاکٹر اسلم انصاری کی علمی و ادبی خدمات کے پیش نظر آڈیٹوریم کو ان کے نام سے منسوب کیا گیا ہے، اس بارے منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ پرائیڈ آف پرفارمنس یافتہ اسلم انصاری آرٹس کونسل کے پہلے ریذیڈنٹ ڈائریکٹرتھے، 4 زبانوں میں کتب لکھ کر انہوں نے ملک کا نام روشن کیا،پروفیسر ڈاکٹر اسلم انصاری کو 2009ءمیں تمغہ امتیاز سے نوازاگیاتھا اور 14 اگست 2020ءکو انھیں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی عطا کیا گیا۔اس پہلے خواجہ فرید کی کافیوں کے ترجمے پرنیشنل بینک ایوارڈ اور اقبالیات پر اقبال ایوارڈ بھی حاصل کرچکے تھے۔
ملتان سے مزید