ملتان( سٹاف رپورٹر ) تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں بچوں کی لڑائی میں فائرنگ ،گولی لگنے سے خاتون زخمی، نشتر ہسپتال منتقل ،زیڈ ٹائون سے اسلم نے پولیس کو اطلاع دی کہ ہمسائیوں کے بچوں کی لڑائی ہوئی جس کی وجہ سے آصف قریشی نے طیش میں آکر فائرنگ کردی ،ایک گولی نسرین بی بی کو لگی جسے ریسکیو1122کی مدد سے نشتر ہسپتال داخل کرایا گیا، ڈاکٹرز کے مطابق مذکورہ خاتون کے گولی بازو میں لگی جس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کیخلاف کارروائی شروع کردی ۔