ملتان(سٹاف رپورٹر ) ایف آئی اے نے ایئر پورٹ پر بیرون ملک جانے والے چار افراد کو گرفتار کرکے سرکل آفس منتقل کردیا ۔نجی ایئر لائن کی پرواز نمبر 715ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے مسافروں کو لیکر مدینہ جارہی تھی کہ دوران چیکنگ و کاغذات کی جانچ پڑتال کے دوران ایف آئی اے نے فہیم عباس ، نعیم عباس ، وسیم سجاد اور رابعہ نواز کو گرفتار کرلیا ،گرفتار افراد کے بارے میں ذرائع سے معلوم ہوا کہ مذکورہ افراد میں سے دو سعودی ایمبیسی نے ویزہ کی تصدیق مشکوک قرار دی جب کہ دو کو جعلی کاغذات بناکر سفر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تاہم گرفتار افراد کو ایف آئی اے سرکل آفس منتقل کرکے کارروائی شروع کردی۔