• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

26 ویں آئینی ترمیم رول بیک کرنیکا اختیار صرف پارلیمنٹ کو ہے، پیپلز لائرز فورم

ملتان(سٹاف رپورٹر) صدر پیپلز لائرز فورم جنوبی پنجاب شیخ غیاث الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم میں رول بیک کرنے کا اختیار صرف پارلیمنٹ کو ہے پیکا ایکٹ سمیت قانون سازی میں پیپلز پارٹی کو مشاورت میں شامل نہ کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں ،وفاق اور پنجاب میں اہم قانون سازی میں اسٹیک ہولڈرز کو نظر انداز کرنے سے اعتماد کی فضا کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ بلاول زرداری ایک زیرک اور منجھے ہوئے سیاستدان کے طور پر سامنے آئے ہیں پریس کانفرنس میں ایڈوکیٹ واجد رضوی، رانا جاوید اختر، ایڈوکیٹ سید عارف شاہ، سید اشتیاق شاہ، عدنان حیدری، نگینہ مظفر ہراج، سید ظل فاطمہ، عائشہ علی، اسیہ گل، کنور وسیم، فیض رسول ،ارشد گجر، حبیب الرحمان ،ملک سرفراز سمیت دیگر وکلاء نے بھی شرکت کی ۔
ملتان سے مزید