ملتان (پ ر)یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے 27 ویں کانووکیشن کی دو روزہ تقاریب کاگزشتہ روز یو سی پی کیمپس جوہرٹا ئون میں آغاز ہو گیا،4سیشنز پر محیط اس دو روزہ ایونٹ میں 2223 گریجوایٹس بشمول 251پوزیشن ہولڈرز، 23پی ایچ ڈیز ،ایک رول آف آنراور ایک میرٹ سرٹیفیکیٹ ہولڈر کو میڈلزاور اسناددی جائیں گی جب کہ پہلے سیشن مجموعی طور پر 582 طلبہ کو ڈگریاں،29 گولڈ میڈلز، 24 سلور میڈلز، 27 براؤنز میڈلز نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو دیے گئے،پہلے سیشن کی تقریب کے مہمان خصوصی میاں عامر محمود، چیئرمین بورڈ آف گورنرز، یو سی پی تھے۔