ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے ملتان ذولفقار علی شیخ کے احکامات پر ریلوے ملتان ڈی ایس افس میں سیفٹی سیمینار کا انعقاد ہوا،صدارت ڈپٹی ڈی ایس شاہد رضا نےکی سیمینار میں ڈویژنل سگنل انجینئر سمیت دیگر سٹاف نے بھی شرکت کی، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئےڈی ایس شاہد رضا نے کہاکہ ریلوے کے ساتھ لاکھوں مسافروں کی جانیں جڑی ہوئی ہیں،سیفٹی اصولوں پر کسی صورت سمجھوتہ نہ کریں، بعض اوقات معمولی غلطی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے، اس لیے ہمہ وقت محتاط رہیں اور اپنے فرائض کی ادائیگی احساس ذمہ داری سے ادا کریں۔